عدم تحفظ ‘دو برس میں ڈیڑھ لاکھ اسرائیلی ملک چھوڑ گئے

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخی انخلائ، دو برس میں ڈیڑھ لاکھ اسرائیلی ملک چھوڑ گئے، جنگ، عدم تحفظ اور سیاسی مایوسی نے صہیونی ریاست کے دعوئوں کو چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر 7کے بعد اسرائیل کو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے انسانی انخلا کا سامنا ہے۔ جنگ، عدم تحفظ اور سیاسی مایوسی نے ہزاروں شہریوں کو یک طرفہ ٹکٹ پر ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا، جس سے صہیونی ریاست کے محفوظ پناہ گاہ ہونے کے دعوے پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔سرکاری رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد اسرائیلی شہری ملک چھوڑ چکے ہیں۔ صرف 2023میں 82,800افراد طویل مدت کے لیے بیرونِ ملک گئے،جو پچھلے سال کے مقابلے میں 44فیصد اضافہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں