شدید دھند ،بس نے سڑک کنارے کھڑے ڈمپر ڈرائیور کو کچل ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ جہانگیر موڑ کے قریب شدید دھند کے باعث تیز رفتار بس نے سڑک کنارے کھڑے ڈمپر کے ڈرائیور کو کچل دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی’ حادثے کا مرتکب بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح شدید دھند کے دوران جنوبی سرگودھا کا رہائشی 26سالہ غلام محی الدین ڈمپر کھڑا کر کے کھڑا تھا کہ اسی دوران فیصل آباد سے کوہستان کمپنی کوچ سمندری کی طرف جا رہی تھی اور شدید دھند کے باعث بس ڈرائیور کو ڈمپر نظر نہ آیا اور بس ڈمپر سے ٹکرا گئی اور اس کے پاس کھڑا شخص کے اوپر چڑھ گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر غلام محی الدین ڈرائیور کو بس تلے سے نکالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر حادثے کے مرتکب بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں