اڑنے والی کار کی قیمت 3لاکھ ڈالر

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک) امریکی کمپنی الیف ایروناٹکس نے اپنی فیکٹری میں پہلی الیکٹرک اڑن کارالیف ماڈل اے کی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔یہ مسافروں کو ٹریفک ہجوم کے مسائل سے بچا کر جلد منزل تک پہنچائے گی۔385کلو وزنی کار 117 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے اڑتے دو مسافروں کو 110 میل دور تک لے جا سکتی ہے۔ کار میں نصب آٹھ پروپلر اسے اڑاتے ہیں جبکہ زمین پر چلے تو 200 میل دور تک جاتی ہے۔اس اڑن کار کی قیمت کافی زیادہ ہے، 2 لاکھ 35 ہزار پانڈ پھر بھی کمپنی کو ساڑھے تین ہزار کاروں کے آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔کمپنی کے مطابق اگلے 6 ماہ میں امریکہ کی فضاں میں یہ کاریں جابجا اڑتی دکھائی دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں