واٹس ایپ میں فیس بک کے مقبول فیچر کا اضافہ

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جو فیس بک میں دستیاب ایک مقبول فیچر سے ملتا جلتا ہے۔WABetaInfoکی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے آئی او ایس بیٹا ورژن میں کور فوٹو فیچر دیکھنے میں آیا۔اس نئے پروفائل فیچر میں صارفین فیس بک کی طرح پروفائل فوٹو کے ساتھ ایک کور فوٹو کا اضافہ بھی کرسکیں گے۔اس مقصد کے لیے پروفائل پکچر کے اوپر اسپیس بڑھایا جا رہا ہے جہاں صارفین کور فوٹو کو ایڈ کرسکیں گے۔اس مقصد کے لیے پروفائل فوٹو کے بالکل اوپر کور بینر لے آٹ واٹس ایپ کا حصہ بنایا جائے گا۔اس تبدیلی سے پروفائل زیادہ بہتر اور تفصیلی نظر آئے گی، بالکل ویسے ہی جیسے فیس بک میں نظر آتی ہے۔ابھی تک واٹس ایپ کی جانب سے کور فوٹو کا آپشن صرف بزنس اکانٹس کو فراہم کیا جاتا ہے۔اسی طرح کا فیچر اب انفرادی صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔رپورٹ کے مطابق کور فوٹو کو ایڈ کرنے کا عمل فیس بک کور فوٹو سے ملتا جلتا ہوگا۔اس کے لیے کور فوٹو کے مختص حصے پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد صارف کسی تصویر کو سلیکٹ کرسکے گا۔اس تصویر کو کسی بھی وقت تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔یہ کور فوٹو پروفائل سیٹنگز میں ٹرن آن رہے گی اور پروفائل دیکھنے والے افراد کو بھی نظر آئے گی۔خیال رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ نے ممبر ٹیگز، ٹیکسٹ اسٹیکرز اور ایونٹ ریمائنڈرز جیسے فیچرز تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں