سکیورٹی فورسز کے آپریشنز 8دہشت گرد ہلاک

پشاور (بیوروچیف) خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائیوں میں 8دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے بنوں ،خیبر اور پشاور کے نواحی علاقے ظاہرگڑھی میں کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں8 دہشتگر د ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پرحملوں میں بھی ملوث تھے۔پولیس کا کہناہے کہ شاہ کس بائی پاس روڈ سے ملحقہ ناکے کلے میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا، دہشتگردوں سے اسلحہ اورموبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں