پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد(بیوروچیف) عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں2ڈالر74سینٹ کمی ریکارڈ ہو گئی پیٹرول کی قیمت 69.27 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 66.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ پیٹرول پریمیم میں بھی 13 سینٹ فی بیرل کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد پریمیم 5 ڈالر 14 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر ایک سینٹ پر آ گیا۔اسی طرح پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 72 پیسے کمی کی گئی۔ جبکہ ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی۔ جس کے بعد قیمت 145 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 139 روپے 6 پیسے فی لیٹر پر آ گئی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں ڈیزل کی فی بیرل قیمت 2 ڈالر 33 سینٹ کمی کے بعد 76.32 ڈالر سے کم ہو کر 73.99 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ڈیزل پر فی بیرل کسٹم ڈیوٹی میں 80 پیسے جبکہ ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 35 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے نتیجے میں ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی۔ جس کے بعد قیمت 155 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 149 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔عالمی منڈی میں قیمتوں میں اس کمی کے اثرات مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں