نئے صوبے،ایک بار پھر حکومتی مہم کا آغاز

اسلام آباد (عظیم صدیقی) ایک بار پھر نئے صوبوں کی حکومتی آواز’ باقاعدہ مہم کا آغاز کامونکی گوجرانوالہ سے وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کر دیا، پنجاب کے علاوہ باقی تین صوبوں میں نئی اکائیاں قائم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی آئینی ترمیم پر ”خاص جگہ” کام شروع ہے وزارت قانون کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ NFC ایوارڈ پر نظرثانی کا کام بجٹ جون تک انجام تک پہنچانے کی خواہش ظاہر کی گئی اب تک کی اطلاعات کے مطابق صرف دو رکنی تحریک استحکام پاکستان اور درجن بھر ممبران والی MQM نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہیں۔ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو باقاعدہ وباضابطہ اعتماد میں نہیں لیا گیا اور یہ مرحلہ عملاً بے حد مشکل ہے کیونکہ میاں نواز شریف وسطی پنجاب میں نئے صوبے قائم کرنے کے خلاف پیپلزپارٹی کے ساتھ ہم قدم وہم آواز ہیں۔ لیکن ”اُن” کے سامنے کیا یہ شخصیات وپارٹیاں کھڑی ہو سکیں گی ون ملین ڈالر سوال ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں