PTIنے جاتے ہوئے بھی ملک کو نقصان پہنچایا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہاہے کہ امریکہ سمیت مختلف ممالک سے سفارتی تعلقات میں اضافہ ہواہے ان میں بنگلادیش بھی شامل ہے، 2025پاکستان کی کامیابی کا سال رہا۔ 2022 میں کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا کہ پاکستا ن ڈیفالٹ سے نکل جائے گا وزیرا عظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے کامیابیاں ملی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے سائفر لہرا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی قرض روکنے کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، آج موجودہ آئی ایم ایف پروگرام بھی کامیابی سے چل رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جاتے ہوئے بھی ملک کو نقصان پہنچایا، پچھلے سال کچھ لوگ کہتے تھے منی بجٹ کے بغیر بجٹ نہیں چل سکے گالیکن اللہ کی مہربانی سے کوئی منی بجٹ نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ہرسطح پر ملک اورعوام کی بہتری کے لیے کام کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں