PTIکارکنوں نے حسب روایت املاک کی توڑ پھوڑ کی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے حسب روایت پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں اور پولیس پر پتھرا کیا املاک کی توڑ پھوڑ کی جس سے ثابت ہوگیا یہ جماعت قابل اعتمادنہیں-کے پی وزیراعلی مقامی رہنماں سمیت آ دھی رات تک کوشش کے باوجود لوگوں کوجلسہ گاہ نہیں لاسکے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے-انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پنجاب میں کچھ کرنے کے قابل نہیں اس لئے اس نے سڑکوں پر تماشہ لگانے کے لیے سندھ کارخ کیامگر سندھ کے عوام نے بھی اسے مسترد کردیا-انہوں نے کہا کہ سیاست کے نام پر شرپسندی کی اجازت نہیں ہونی چاہئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں