ملت روڈ پر تعمیراتی کاموں کی سست روی پر اظہار تشویش

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ملت روڈ کا ہنگامی اجلاس ہو ا جس میں ملت روڈ پر تعمیراتی کا موں کی سستیرفتار پرتشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلا س میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ،کمشنر فیصل آباد ڈویژن ‘ڈپٹی کمشنر و دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ ملت روڈ کے شروع کئے گئے تعمیراتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔ گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ دکانداروں کا کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے ہر ماہ کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہو رہا ہے ۔ چیئرمین میاں تنویر ریاض اور صدرڈاکٹر داد احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ملت روڈ ایک معروف کاروباری مرکز ہے اس روڈ پر بے شمار فیکٹریاں و دیگر کاروباری مرکز ہیں اس حوالے سے ملت روڈ کو میٹروبس ‘الیکٹرک بسوں کی سہولت مہیا کی جائے ۔ ہزاروں فیکٹری مزدور روزانہ اس روڈ پر سفر کرتے ہیں۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری احسان علی ڈھلوں،سینئرنائب صدور میاں ذوالفقار حمید ،اشتیاق حمد بٹ ،بلال گل،غلام مصطفی جٹ،وائس چیئرمین مراتب سندھو ،سرپرست اعلی عابد مغل،نائب صدور میاں عرفان ،فرمان مغل و دیگر شریک تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں