شورکوٹ چھائونی کے جنگلات کے قریب ڈاکو ناکہ

شورکوٹ چھاؤنی(نامہ نگار)شورکوٹ چھاؤ نی جنگلات کے قریب ڈکیتی۔ نواحی گاؤں چک نمبر 312 گ ب کا رہائشی محمد رضوان عمر 30/32 سال شورکوٹ سٹی سے واپس اپنے گھرچک نمبر 312گ ب جا رہا تھا کہ شورکوٹ چھاؤنی کے جنگلات کے قریب ڈاکووں نے لوٹ لیا . محمد رضوان کے پاس موٹر سائیکل اپلائیڈ فارہنڈا CD/70 ماڈل 2025 تھا جب کینٹ روڈ نزد کینال پل پہنچا تو 2 کس نامعلوم مسلح افراد آئے اور اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر اور فائر مار کر فرار ہو گئے اپنی مدد آپکے تحت اسکو شورکوٹ چھاؤنی کے نجی ہسپتال لایا گیا۔ جس کو بعد میں ریسکیو 1122 شورکوٹ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ سٹی شفٹ کر دیا گیا حالت سریس ہونے پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں