سردی بڑھتے ہی گیس بحران شدید ،ایل پی جی اور لکڑیاں مہنگی

شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)شورکوٹ چھاؤنی میں سردی بڑھتے ہی گیس کا شدید بحران، شہری مشکلات کا شکار۔شورکوٹ چھاؤنی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔مقامی رہائشیوں کے مطابق صبح اور شام کے اوقات میں گیس مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہے، جس کے باعث کھانا پکانا، پانی گرم کرنا اور دیگر گھریلو امور انجام دینا مشکل ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو خاص طور پر پریشانی کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے تاکہ مشکلات میں کمی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں