اسمبلی احاطہ میں ڈسپنسری بنانیکا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف)پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مستقل اور علیحدہ ڈسپنسری قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ڈسپنسری اراکین اسمبلی، افسران، ملازمین ،وزیٹرز کیلئے طبی سہولیات مہیا کرے گی، ڈسپنسری میں میڈیکل آفیسر، نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل عملہ تعینات کیا جائے گا۔ابتدائی طبی امداد، روزمرہ علاج اور ہنگامی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ضروری ادویات اور طبی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈسپنسری کے قیام سے ہنگامی صورتحال میں فوری طبی رسپانس ممکن ہوگا، متعلقہ محکمے کو ڈسپنسری کے قیام کیلئے انتظامی و مالی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں