بغیر نقشہ منظوری تعمیرات قائم کرنیوالوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر/ ایڈمنسٹر یٹر راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت ریسورس مینجمنٹ کمیٹی برائے میونسپل کارپوریشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر ملک مرتضی سمیت میو نسپل آفیسرز بھی موجود تھے۔کمشنرفیصل آباد نے شہر بھر میں تعمیرکمرشل پلازہ مالکان سے پلازوں کا تکمیلی سرٹیفکیٹ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بغیر نقشہ منظوری تعمیرات قائم کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔انہوں نے مذبحہ خانوں کے باہر سلاٹرنگ کرنیوالوں کیخلاف مہم شروع کرنے اوربھاری جرمانوں کی ہدایت کی۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی دستیاب اراضی کوکاروباری مقاصد کے لئے بروئے کار لانے کے لئے بھی موثر پلاننگ کی تاکید کی اور کہا کہ خواتین بازار کے قیام کے لئے جگہ تجویز کی جائے۔کمشنر نے ریونیو میں اضافہ کے لئے اقدامات سمیت دیگر امور کا جائزہ بھی لیا اور میونسپل افسران کو اہداف تفویض کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں