وزیراعظم کا اوور سیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر

اسلام آباد(بیورو چیف)وزیراعظم شہباز شریف نے دسمبر 2025میں ریکارڈ ترسیلا ت زر بھیجنے پرسمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2025میں سمندرپارپاکستانیوں نے 3.6 ا ر ب ڈالر ترسیلات زربھیجے جس پر ان کے مشکور ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ اوورسیز پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتمادکا مظہر ہے، سمندرپارپاکستانیوں کا وطن کی تعمیر وترقی کے لیے ترسیلات زر بھیجنا وطن سے محبت کی اعلیٰ مثال ہے۔انہوںنے کہاکہ سمندرپارپاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے، سمندر پار پاکستانیوں کی بہبود کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں