PPکی ضلعی صدر رخسانہ قمر کا بیٹا روڈ حادثہ میں جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ضلعی صدر شعبہ خواتین رخسانہ قمرکا جواں سال بیٹا علی حیدر روڈ ایکسیڈینٹ میں انتقال کر گیا۔ انکی نماز جنازہ آج 13جنوری2026 بروز منگل دوپہر1بجے بمقام سلامت بلاک امین ٹاؤن کینال روڈ فیصل آباد میں نماز جنازہ اداگئی، رابطہ نمبر لواحقین 9653773 0323 محمد اعجاز چوہدری ضلعی صدر، سابق ایم پی اے و ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہ جہاں کھرل اور تنظیمی عہدے داران و ٹکٹ ہولڈرز پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد اور الائیڈ ونگز عہدے داران سمیت تمام کارکنان ڈسٹرکٹ فیصل آباد اس غم کی گھڑی میں میڈم رخسانہ قمر کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ہماری تنظیم جواں سال بیٹے کی رضا الہی سے ہونے والی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہیں اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو دردناک صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق سے نوازے امین ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ ضلعی صدر شعبہ خواتین رخسانہ قمرکا جواں سال بیٹا علی حیدر روڈ ایکسیڈینٹ میں انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا حکم خداوندی اور رضائے الہی سمجھ کر تمام پسماندگان کے لئے دعا گو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں