FDAکے تمام شعبوں میں نظم و نسق یقینی بنایا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے حکم دیا ہے کہ ایف ڈی اے کے تمام شعبوں میں مالیاتی نظم و نسق کو یقینی بنائیں اس ضمن میں حسابات کے اندراجات میں مکمل شفافیت ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر قیصر عباس رند کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے کہا کہ شعبہ فنانس میں آمدن و خرچ کی تفصیلات کو روزانہ کی بنا پر انتہائی باریک بینی اور ذمہ داری سے چیک کیاجائے مالیاتی امور کاجائزہ لینے کے لئے اے ڈی جی نے اجلاس طلب کیا اور متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ محکمانہ امور میں مختلف فیسوں اور واجبات کی وصولیوں کی درست انداز میں تشخیص کے لئے موثر اور جامع حکمت عملی اختیار کریں اس ضمن میں دوہری پڑتال ہونی چاہیئے۔ صدر اجلاس نے زور دیا کہ واجبات کی وصولی و ادائیگی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے طریقہ کار پر عملدرآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا آن لائن وصولی کے لئے جاری کردہ ای چالان میں فیسوں کے تمام تر اندراجات کو توجہ سے چیک کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مالیاتی امور میں کسی قسم کی بددیانتی، بد نظمی یا بے قاعدگی کو قعطا برداشت نہیں کیاجائے گا لہزا تمام تر ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھاجائے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افضال انصاری، اسسٹنٹ ریکوریز میاں اختر و دیگر افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں