مختلف حادثات میں2دوستوں سمیت 4افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ میں ٹریفک کے المناک حادثہ کے دوران تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے دو دوست زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 188 رب نلے والا کا رہائشی 30سالہ عابد ولد منطور اپنے دوست 24سالہ حمزہ ولد نعیم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ جب وہ 189 رب پرانا پٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار ٹیوٹا ہائی روف گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں دوست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔ تاہم ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے گاڑی کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ العزیز ہوٹل کے قریب ٹرالر سے سیمنٹ کے گارڈر تلے دب کر دو محنت کش لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرالر نمبری SLS-1230 مریدکے سے سیمنٹ کے گارڈر لوڈ کر کے ٹوبہ جا رہا تھا کہ اور ڈرائیور زبیر ولد سرور سکنہ 285 گ ب ٹوبہ نے ملت چوک سے 4مزدور مدثر ولد اقبال سکنہ 49 چک نور شاہ ساہیوال’ اﷲ دتہ ولد شوکت سکنہ 282 رب جڑانوالہ اور دیگر کو ساتھ لے لیا۔ محنت کش ٹرالر کے کیبن کے درمیان بیٹھے ہوئے تھے کہ جب وہ مدنی کنڈا العزیز ہوٹل کے قریب پہنچے تو ٹرالر سے گارڈر سلپ ہونے سے دونوں محنت کش اﷲ دتہ اور مدثر سیمنٹ گارڈر تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ تاہم حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں