موسم شدید’ٹھنڈبڑھ گئی

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ، شدید دھند کا سلسلہ باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر متعدد موٹر ویز بند کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر شدید سردی کی لہر جاری ہے ، شدید دھند کے باعث متعدد موٹر ویز بند کردی گئیں، موٹرویایم ٹو پر لاہور سے کوٹ مومن تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ،ایم3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث مکمل بند ہے۔ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، ایم 5ملتان سے روہڑی اور ایم 11پر لاہور سے سمبڑیال تک بھی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔اسلام آباد میں موسم شدید سرد اور خشک ہے ، شہر کا درجہ حرارت 3 ڈگری ریکارڈ کیاگیا،دن کے اوقات میں درجہ حرارت 16 ڈگری ر ہنے کا امکان ہے۔لاہور میں دھند سے حدنگاہ میں نمایاں کمی ہو گئی ، جس سے راستے دھندلاگئے، شہر کاپارہ7 ڈگری تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں بھی سردی کی شدید لہر جاری ہے ، رات کے وقت پارہ 10 ڈگری تک رہا صبح کے وقت بھی درجہ حرارت صرف 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں 8ویں نمبر پرہے۔ بلوچستان کے بیشتر شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے محکمہ موسمیات نے کچھ علاقوں میں دھند چھائے رہنے کاالرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، سبی اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔مغرب سے بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم لاہور پنجاب کے میدانی علاقوں کے بجائے مری اور گلیات میں بارش برسائے گا۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں جبکہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں