قیام امن کیلئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر اور انکی جماعت کا کردار انتہائی مثبت ہے،آر پی او سہیل اختر سکھیرا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) قیام امن کیلئے علامہ ہشام الٰہی ظہیراورانکی جماعت جمعیت اہلحدیث کاکردارانتہائی مثبت ہے۔ ان خیالات کااظہارڈی آئی جی ریجنل پولیس آفیسرسہیل اخترسکھیرانے جمعیت اہلحدیث سٹی فیصل آباد کے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ علما اکرام قیام امن اورجرائم کی روک تھام کیلئے منبرومحراب سے اپناکرداراداکریں۔ اہلحدیث مساجدومدارس کے مسائل میرٹ پرحل کیے جائینگے کسی کیساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی ۔جمعیت اہلحدیث سٹی فیصل آبادکے وفدکی قیادت سٹی چیئرمین حافظ عبداللہ سلیم نے کی وفدمیں سٹی امیرپروفیسراسداللہ کاہلوں’ مولانا بلال بٹ، ناظم شیخ عبدالحفیظ سبحانی ‘صدرملک یحییٰ مدنی ‘سیکرٹری اطلاعات میاں امین فاروقی ‘ناظم سوشل میڈیاشیخ زین العابدین ،شریک تھے۔ وفدنے ڈی آئی جی سہیل اخترسکھیراکوریجنل پولیس آفیسرفیصل آبادتعینات ہونے پرمبارکبادپیش کی اورنیک تمنائوں کااظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں