کمالیہ مل موڑ کے قریب حادثہ’ 2افراد جاں بحق’ 5زخمی

کمالیہ (نامہ نگار) کمالیہ مل موڑ کے نزدیک خطرناک حادثہ 2افرا د جاں بحق 5شدید زخمی۔ ریسکیو 1122کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ رجانہ روڈ پر چیمہ بس، ایک کار اور موٹرسائیکل کے درمیان شدید نوعیت کا حادثہ پیش آیا ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث سڑک پر موجود گنے سے لدی ٹرالیوں کو اوورٹیک کرتے ہوئے ایک کار سے ٹکرا گئی، اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار بھی حادثے کی زد میں آ گیا۔حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور غفلت کو قرار دیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں