کمالیہ میں امام مساجد میں پے آرڈرز کی تقسیم

کمالیہ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے دفتر میں امام مساجد میں پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔ پروگرام کے مطابق آئندہ ماہ سے امام مساجد کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے ادا کیا جائے گا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ حکومت پنجاب آئمہ کرام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اور مثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں معاشی تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ امام مساجد نے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور اسے آئمہ کرام کے وقار اور خدمتِ دین کے اعتراف کا مظہر قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں