لاہور(بیو رو چیف)سال 2026کے دوسرے ہفتے میں ٹاپ تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ البتہ متعدد نئے اسمارٹ فونز ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سالِ نو کے پہلے ہفتے کے ٹرینڈنگ ڈیوائسز کی فہرست درج ذیل ہے:جاری کی گئی فہرست میں شیامی 17 الٹرا فائیو جی پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔شیامی پوکو ایم 8 پرو (نئی انٹری) چوتھی، ریئل می 16 پرو+ فائیو جی (نئی انٹری) پانچویں اور ایپل آئی فون 17 پرو میکس چھٹی پوزیشن پر ہیں۔شیامی ریڈمی نوٹ 15 پرو+ فائیو جی ساتویں، موٹورولا سگنیچر (نئی انٹری) آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی جبکہ شیامی ریڈمی نوٹ 15 فائیو جی (نئی انٹری) دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔




