صفدر آباد کے ماہنیانوالہ روڈ کو فوری ڈبل کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)تحصیل چوک تا ماہنیانوالہ روڈ کو فوری ڈبل کیا جائے تا کہ شہریوں کو سہولیات مل سکیں۔آجکل تحصیل چوک ماہنیانوالہ روڈ پرپھولوں کی بڑی بڑی کیاریاں بنانے کا کام شروع ہے ۔ہر دس فٹ کے فاصلے پر کیاریاں بنائی جا رہی ہیں جن کی اونچائی چار فٹ کے قریب ہے۔یہ کیاریاں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر تک روڈ کے ریلوے ٹریک والی جانب بنائی جا رہی ہیں اس کا مقصد شہر کی بیوٹیفکیشن ہے۔شہری بڑے عرصے سے مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیںکہ تحصیل چوک تا ماہنیانوالہ روڈ کو ڈبل کیا جائے لیکن کسی کا دھیان اس طرف نہیںہو پا رہا۔ایک ہی جواب سننے کو ملتا ہے کہ یہ جگہ ریلوے کی ہے جس پر تعمیر کی اجازت نہیں مل رہی اس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ کیڑا منڈی میںتحصیل چوک پھاٹک خانقاہ ڈوگراںتا ریلوے اسٹیسن جو سولنگ روڈ بنی ہے وہ کس کھاتے سے بنائی گئی ہے کیا وہ جگہ ریلوے کی نہیں۔شہری کہتے ہیں کہ یہ کام نہ کرنے کے بہانے ہین ،آپ سرکار ہیں ،گورنمنٹ آپ کی ہے تو مسئلہ کیا ہے ،ریلوے سے بات کر کے جگہ لیںاور سڑک کو ڈبل کریں۔اگر آپ سے یہ مسئلہ ہی حل نہیں ہوتا اور ریلوے اڑ جاتی ہے تو پھر آپ کشمیر کیسے لیں گے انڈیا سے؟یہ سوال ہے شہریوں کے ذہن میں،،،پلیز اس طرف توجہ دیں اور اس سڑک کو ڈبل کرنے کا سوچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں