آرٹس کونسل میں ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہیلتھ وپاپو لیشن کے زیراہتمام ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ کا انعقاد کیا گیا۔نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم پنجاب کونسل آف آرٹس میں منعقدہ پروگرام میں ڈائریکٹر پی ایم ای باری نوید،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میڈم نائلہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر طیبہ اعظم نے فیملی پلاننگ میلہ کا افتتاح اور سٹال کا دورہ کیا۔اس دوران صحت مند بچوں اورکھانا پکانے کا مقابلہ بھی ہوا۔بچوں کے لئے میجک شو کے ساتھ لوک فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ہیلتھ وپاپولیشن کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا اور مقابلوں میں جتنے والی خواتین اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں