پارکو پائپ لائن تیل چور گروہ کا 1ملزم مقابلہ میں ہلاک،سکیورٹی گارڈ زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ گھونہ روڈ پر پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والوں کے ساتھ مقابلہ میں چور ہلاک جبکہ گولیاں لگنے سے سیکورٹی گارڈ بری طرح زخمی ہو گیا، قاتلانہ حملوں میں 4افراد لہولہان، چالاک ملزمان کا 5شہریوں کے ساتھ آٹھ کروڑ کا فراڈ پولیس مصروف تفتیش ہے، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ گھونہ روڈ پر بسم اللہ فیکٹری کے پاس نامعلوم چوروں کا گروہ پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کر رہا تھا کہ اس دوران پارکو کا سیکورٹی گارڈ نواز ولد سجاد سکنہ 201ر۔ب گشت کرتے ہوئے موقع پر پہنچا تو مسلح افراد نے سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کر دی، تو سیکورٹی گارڈ نے افسران کو اطلاع کر کے جوابی فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے سیکورٹی گارڈ نواز بری طرح زخمی ہو گیا، پارکو افسران موقع پر پہنچ کر سیکورٹی گارڈ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا تو سوزوکی وین 186/FDKموقع موجود تھی، جس کی ٹینکی میں تیل تھا کہ قریب ایک نامعلوم ڈیڈ باڈی پڑی تھی، جس کو گھاس پھوس ڈال کر چھپایا گیا تھا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ہلاک ہونے والے چور کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔جبکہ ملت ٹائون کے علاقہ 119 ج ب میں عداوت کی بناء پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد احمد’ فیصل اور افضال کو زخمی کر دیا۔ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 31 ج ب میں معمولی جھگڑے پر ملزمان عثمان وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف عادل کو بری طرح زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں ریلوے روڈ کے تاجر نعیم کو اسکے جاننے والے ملزم شہزاد نے 27لاکھ’ گلبرگ کے رہائشی جہانزیب کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد نے 25لاکھ’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 100 ج ب کے آصف سے ملزم وسیم نے 38لاکھ’ سمندری کے علاقہ 474 گ ب کے مبشر خلیل سے نعیم نے 20لاکھ اور ٹھیکری والا کے علاقہ 38 ج ب کے غلام شبیر نے بتایا کہ اس کے واقف کار اکبر کے پاس 55لاکھ کے مویشی رکھوائے جو اس نے ہڑپ کر لئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں