ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ری لوکیشن کمیٹی کا اجلاس،صنعتی یونٹس کی منتقلی کا جائزہ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی طرف سے تشکیل کردہ ”ڈسٹر کٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس کنویئیر/ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدار ت کانفرنس روم منعقد ہوا جس میں ٹی او آرز کے مطابق مرحلہ وار شہر سے صنعتی یونٹس کی رضاکارانہ منتقلی کی حکمت عملی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈنیشن تنویر مرتضی، ڈپٹی ڈائریکٹرانڈسٹریز/سیکرٹری کمیٹی محمد عرفان، ڈائریکٹر لیبر رائے یاسین سرفراز، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عثمان اظہر، میونسپل آفیسر شریں نیوٹن، جنرل منیجر فیڈمیک کرنل عادل،سمال اانڈسٹریز کارپوریشن، جی سی یونیورسٹی، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے نمائندوں سعد محمود، سلیمان سیف،پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرہیم ودیگر ممبرز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے نے کمیٹی کے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے ویژن کے مطابق گنجان آباد علاقوں سے مسائل زدہ انڈسٹریل یونٹس کو مرحلہ وار شہر سے باہر منتقل کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا ہے اس سلسلے میں روڈ میپ کے تحت صنعتی زون کے قیام کے لئے اراضی کے حصول، بنیادی سہولیات، مراعات اور ترغیبات کی فراہمی، منتقلی کا پلان اور سازگار اپریشنل ماحول کے لئے جامع شفارشات مرتب کی جائیں گی۔ صدر اجلاس نے بتایا کہ ڈویژنل انتظامیہ کے ان اقدامات کا مقصد جدید اربن ڈویلپمنٹ، منظم و پائیدار صنعتی ترقی اور شہر کو زہریلے دھویں و دیگر ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرکے معیاری صحت و صفائی کو دیرپا بنیادوں پر برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مربوط محکمانہ سروے کے مطابق شہر میں 65 ہزار کے قریب چھوٹے بڑے انڈسٹریل یونٹس قائم ہیں جن میں سے بعض آبادی کے لئے خطرناک، سیوریج ، ٹریفک کے بہائو، ویسٹ واٹر مینجمنٹ، صحت و صفائی اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں گنجان آباد علاقوں میں خطرناک اور مسائل پیدا کرنے والے انڈسٹریل یونٹ کو شہری حدود سیباہر منتقل کرنے اور انہیں ضروری سہولیات، مراعات اور ترغیبات فراہم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔اجلاس کے دوران ایک سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات، ڈائریکٹر لیبر اور ڈی ایم ڈی واسا شامل ہونگے یہ کمیٹی شہری مسائل پیدا کرنے والے انڈسٹریل یونٹس کی نشاندھی اور اس کے حل کے بارے میں رپورٹ تیار کرے گی۔ اجلاس کے دوران مختلف اراکین نے شہر میں صنعتوں کی موجودگی اور ان سے پیداشدہ مسائل اور مرحلہ وار منتقلی کے لئے اپنی تجاویز دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں