ملک میں فتنہ الخوارج کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹریشیخ سعیداحمد ،ڈپٹی سیکرٹر ی میاں ریاض شاہد،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر تاجر رہنمائوں نے ٹانک اورلکی مروت میںپولیس ٹیموں بم حملے اور اورک زئی میں امن لشکر پر دہشت دی حملے میںSHO سمیت6 پولیس اہلکاروںاور امن لشکرکے 2 شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء درجات کی بلندی صبرجمیل کی دعاکی اور دہشت گردوں کوجلد منتقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میںفتنہ الخوارج کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے تمام مکاتب فکر کے مشترکہ پیغام کو عملی جامہ پہنایا جائے انہوں کہا کہ پاک فوک اور پولیس کے جوانوں نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قیام امن کیلئے ناقابل فراموش کردارادا کیا ہے سینئر تاجر رہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ،مرزا اشرف مغل ، مر زامظہر صدیق بیگ، اعجاز چوہدری،ثمریز سومی ، لالہ معین شیخ ،حافظ شفیق کاشف، حاجی شمشاد ، عمران مجید ملک، حاجی خالد محمود صدیقی ، شیخ ریاض ، چوہدری ارشد گجر، میاں اشرف مٹھو،رائو ہاشم علی ،محمدیعقوب اعوان ،عبدالقیوم انور،عمران علی خاں ،عظیم یوسف کھوکھر،ا یس ایم ایوب ، شوکت اللہ ، چوہدری شاہد ندیم ،میاں محمدبلال ، چوہدری محمد اسلم ،ارسلان اسلم ، مرزا افضل مغل ،چوہدری عبدالرحمن ، غلام نبی بٹ ، حاجی بشارت امین ، ملک محمد افضل اور دیگر نے بھی ٹانک اورلکی مروت میںپولیس ٹیموں بم حملے اور اورک زئی میں امن لشکر پر دہشت دی حملے کی شدید مذمت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں