صنعتوں کیلئے گیس بند

اسلام آباد (بیوروچیف) شہریوں کو گیس کی قلت اور کم پریشر کی شکایات کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کی گیس فراہمی معطل کی جا رہی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج 17 جنوری سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرد موسم میں گھریلو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب اور کم پریشر کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سردی کے باعث گیس کے نظام پر غیر معمولی دبا ہے، اس لیے گھریلو صارفین کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ انہیں کھانا پکانے اور دیگر ضروریات کے لیے بہتر گیس پریشر فراہم کیا جا سکے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد گیس فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں