کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون لقمہ اجل بن گئی،خاوند زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ کشمیر انڈرپاس کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق’ شوہر بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی نمبر1 جنگل سنگھ والا کے رہائشی سید محمد طاہر علی ہاشمی نے بتایا کہ اس کا والد زاہد تسنیم اور والدہ گلشن بتول مانانوالہ میں ماموں سے ملکر موٹرسائیکل پر گھر آ رہے تھے کہ جب وہ کینال روڈ کشمیر انڈرپاس کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالی بلیک کلر کی اپلائیڈ فار کار ہنڈا سکوک تیز رفتاری سے آئی اور موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی تو موٍٹرسائیکل سوار میاں بیوی گر کر بری طرح زخمی کر گر پڑے، موقع پر کافی لوگ جمع ہو گئے۔ وہاں پر موجود لوگوں نے والد اور والدہ کو کار میں ڈال کر الائیڈ ہسپتال پہنچایا۔ والدہ گلشن بتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی۔ تاہم والد زاہد تسنیم کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور حادثہ کے مرتکب ڈرائیور عبداﷲ ولد محمد عرفان کو گاڑی سمیت حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں