دنیا بھر میں ایکس کی سروس متاثر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس دنیا بھر میں ڈائون ہوگئی جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سروس میں خلل کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو ایکس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈان ڈیٹیکٹر مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر سروسز میں تعطل کا سراغ لگاتا ہے۔ اس کے مطابق امریکی وقت کے مطابق صبح 10:35بجے تک ایکس سے متعلق 41,000سے زائد شکایات درج کی گئیں۔برطانیہ میں تقریباً 8,000اور بھارت میں 2,400سے زائد صارفین نے پلیٹ فارم تک رسائی نہ ہونے کی اطلاع دی۔روئٹرز کی جانب سے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست پر ایکس نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھی پلیٹ فارم کو اسی طرح کے تعطل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے دوران امریکا میں 28,300 اور برطانیہ میں 8,000 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں