شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

لاہور(بیوروچیف) ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی رات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔شب معراج پر ملک بھر کے مساجد میں محافل اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں ہوئیں، نوافل بھی ادا کئے گئے۔علمائے کرام نے واقعہ معراج اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالی، ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی کریم کو معراج کا شرف اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا، حضور اکرم ۖ نے اس رات مسجد الحرام سے مسجد اقصی تک سفر کیا جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ ۖ کی اقتدا میں نماز ادا کی اور پھر آپ آسمانوں میں اللہ تعالی سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے۔اس واقعہ کو قرآن کریم کی سور اسرا پارہ نمبر 15 کی ابتدائی آیات میں بیان کیا گیا ہے، سفر معراج کے دوران رسول کریمۖ کو جنت اور دوزخ دکھائی گئیں، آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی، اسی سفر میں امت محمدیہ ۖ پر نمازیں بھی فرض ہوئیں، یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں