کروڑوں مالیت کی سرکاری گندم خرد برد،ملزم گرفتار

تاندلیانوالہ (نامہ نگار )پاسکو گودام گندم سکینڈل ,ایف آئی اے فیصل آباد زون کی پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل فیصل آباد کی کاروائی پاسکو سرکاری گودام میں رکھی گندم میں ملاوٹ اور خرد برد میں ملوث ملزم گرفتار,گرفتار ملزم را طارق محمود پاسکو آفس اوکاڑہ میں بطور زونل ہیڈ تعینات تھاملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم کروڑوں روپے مالیت کی گندم کی خرد برد میں ملوث ہے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پاسکو سرکاری گودام تاندلیانوالہ سے خرد برد گندم میں سے 350 بوری گندم پرائیویٹ گودام سے برآمد ملزمان کی نشاندہی پر پرائیویٹ بروکر کے گودام سے 1000 خالی باردانہ بیگز بھی برآمد اس سے قبل مذکورہ مقدمے میں پاسکو کے 4 ملازمین گرفتار ہو چکے ہیں ملزمان کا 5 دن کا ریمانڈ جسمانی حاصل کیا جا چکا ہے گرفتار ملزمان سرکاری گندم میں مٹی ملانے اور 12000 بوری خرد برد میں ملوث پائے گئیملزمان قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ملزمان کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں