DSPٹریفک کیساتھ تعینات وارڈنز قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے لگے

جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈی ایس پی ٹریفک کیساتھ تعینات وارڈنز اپنے ذاتی کاموں کیلئے سرکاری گاڑی میں مبینہ طور شہر کے علاقوں میں گھو منے لگے،مذکورہ وارڈنز نے بازاروں میں پارکنگ کے نام پر شہریوں کو مبینہ حراساں کرنا معمول بنا لیا،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او،سی پی او فیصل آباد سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق آئے روز افسران بالا کی جانب سے پولیس کے رویوں میں تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے کئے جاتے ہیں مگر حقیقت اسکے برعکس ہے جڑانوالہ میں ڈی ایس پی ٹریفک کیساتھ تعینات وارڈنز ملازمین نے مبینہ طور پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کو معمول بنا لیا ہے اور ڈیوٹی کرنے کی بجائے سرکاری گاڑی نمبر(ایل ای جی)4145 میں مبینہ طور پر اپنے ذاتی کام کرتے دکھائی دیتے ہیں ذاتی کاموں کیلئے سرکاری گاڑی کا بے دریغ استعمال ووٹرز کا یہ اقدام سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے زمرے میں آتا ہے جبکہ بازاروں میں جہاں مرضی سرکاری گاڑی کھڑی کرکے وہاں سے گزرنے والے شہریوں کیساتھ نہ صرف مبینہ طور پر ہتک آمیز رویہ اپناتے ہیں بلکہ شاپنگ کیلئے آنیوالے افراد کی جانب سے دکانوں پلازیوں کے سامنے کھڑی گاڑیوں کے مالکان کیساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جبکہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ٹریفک قوانین کی پاسداری و آگاہی کیلئے فرائض کی ادائیگی کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک کیلئے مختص سرکاری گاڑی نمبر(ایل ای جی 4145) کا مذکورہ وارڈنز کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے ذاتی کاموں کیلئے استعمال پر شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے ٹیکسوں کی مد بھاری تنخواہیں لینے والے مذکورہ وارڈنز نہ صرف سرکاری وسائل کا مبینہ طور پر ناجائز استعمال کر رہے ہیں بلکہ حکومتی خزانے کو مبینہ طور پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا،سی پی او فیصل آباد رانا جاوید سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری گاڑی (ایل ای جی 4145) کا ذاتی استعمال کرنیوالے وارڈنز کی خفیہ انکوائری کروا کر قصور وار پائے جانے وارڈنز کو نوکروں سے فارغ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں