9

سخت سردی’بچے نمونیا کا شکار’ہسپتال بھر گئے

ملتان (بیوروچیف) نمونیہ کے وار بڑھنے لگے ۔ سردی کے باعث معصوم بڑی تعداد میں شکار بن گئے ‘سرکاری ہسپتالوں میں 24 گھنٹوں میں48بچوں میں نمونیہ کی تصدیق ہوئی ۔ بچوں کے ہسپتال چلڈرن ہسپتال میں 27 بچوں نمونیہ کی تصدیق ہوئی ۔ نشتر ہسپتال 13، شہباز شریف ہسپتال 5، ساتھ سٹی ہسپتال میں 3 بچے نمونیہ کا شکار ہوکر پہنچے ۔ملتان کے پرائیویٹ ہسپتال، کلیکنس بھی نمونیہ کے شکار مریض بچوں سے بھر گئے ۔ڈاکٹرز کا والدین کو بچوں کو موسم کی شدت سے بچانے اور سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں