ڈاکوؤں ،چوروں کے گروہ بے قابو،آج پھر53وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں وارداتیں بدستور جاری’ آج پھر مزید53مقامات پر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، 4خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 263گ ب کی نسیم جٹی نے بتایا کہ اس کے داماد شاہد نے اس کی بیٹی(الف) کو بے آبرو کر دیا، روڈالہ روڈ کے علاقہ کے فاروق کی بیٹی (ث) کو ملزمان اشفاق وغیرہ، ملت ٹائون کے تاج محمود کی جواں سالہ بیٹی (الف ) کو نامعلوم ملزمان، بچیانہ کے علاقہ463گ ب کے مزمل کی اہلیہ (ع) کو ملزمان آصف وغیرہ، تھانہ صدر کے علاقہ بخاری ٹائون کے عبدالخالق کی بیٹی (م) کو نامعلوم اور ڈجکوٹ کے علاقہ 263ر۔ب کے رہائشی سکندر کا بیٹا حبیب گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا’ جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سول ہسپتال کے قریب بلال اشرف سے45ہزار وفون چوری، بھوآنہ بازار کے قریب عائشہ سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، رحمان آباد کے طاہر کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، جمیل پارک کے قریب ابرار سے جھپٹا مار کر فون، چوہڑ ماجرہ قبرستان کے قریب طیب سے 70ہزار وفون چھین لیا، منصور آباد کے وقاص سے موٹر سائیکل نقدی وفون، گلستان کالونی کے عبدالحمید سے ایک لاکھ5ہزار وفون، سنت سنگھ والا کے قریب رزاق سے30ہزار وفون چھین لیا، غلام محمد آباد کے وقار علی کی دکان سے سامان چوری، محمدیہ کالونی کے ندیم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 66ج ب کے حنیف سے 70ہزار طلائی انگوٹھی چھین لی، بائی پاس سدھار کے صدیق کے ڈیرے سے لاکھوں کے بکرے چوری، حمید پیلس سے چور بھاری مالیت کا سامان لے اڑے، اکبر کالونی کے محمد حسین کے گھر سے 7لاکھ کے زیورات، نقدی لوٹ لی، نور پورہ کے امجد سے 42ہزار وفون چھین لیا، بسم اللہ گارڈن کے قریب حمزہ سے جھپٹا مار کر فون، ستارہ گولڈ کے افضل سے2لاکھ وفون چھین لیا، 209چک کے اسلم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، دمڑ فلور مل روڈ پر غلام محی الدین سے نقدی وفون، 258ر۔ب کے قیصر سے نقدی و فون، پیپسی کولا روڈ پر عبدالغفور سے جھپٹا مار کرقیمتی فون چھین لیا،کرتارے والا کے امتیاز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، بائی پاس چوک سدھا کے قریب عرفان سے 37ہزار وفون، 453گ ب کے افتخار سے 10ہزار وفون، 280گ ب کے سلیم کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری،622گ ب کے گلزار کے ڈیرہ سے لاکھوںکا سامان چوری، 77ر۔ب کے ابرار سے13ہزار وفون، 77 گ ب کے مطلوب کی حویلی سے مویشی چوری، 76گ ب کے امیر محمد خان کے ڈیرہ سے بیل چوری،99ر۔ب کے سعید احمد کی حویلی سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے ابو سفیان سے نقدی وفون، 596گ ب کے مشتاق کریانہ سٹور سے قیمتی سامان چوری،541گ ب کی کشور بی بی کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں میں شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں کچہری بازارسے عمر صدیق، کوتوالی چوک سے احمد باری، لکڑ منڈی روڈ سے خرم شہزاد، رحمت آباد کے نعیم اختر، دھنولہ سے محمد رضا، 208چک کے معاذ، اقبال نگر کے بلال، منصور آباد کے سرفراز احمد، ستارہ ماڈل کالونی سے یونس، جڑانوالہ سے عمران،205ر۔ب کے احسن حمید، 97ر۔ب کے خالق محمود و دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں