چوہدری شیر علی،عابدشیر علی کی جنید صفدر کے ولیمہ میں شرکت،نیک تمناؤں کااظہار

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )با بائے سیاست چوہدری شیر علی اور سینیٹر چوہدری عابد شیر علی کی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں شرکت ،نیک تمناؤں کا اظہار ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز جاتی امراء میں ہو ئی جس میں بابائے سیاست چوہدری شیر علی اور سینیٹر چوہدری عابد شیر علی نے فیملی ممبران کے ہمراہ شرکت کی اورجنید صفدر کو شادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو محبت، اعتماد اور خوشیوں سے بھر دے۔ یہ نیا سفر دونوں خاندانوں کے لیے خیر و برکت، سکون اور کامیابیوں کا باعث بنے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس رشتے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور دونوں کو خوشحال و مطمئن زندگی عطا فرمائے۔چوہدری شیر علی نے مریم نواز شریف کو بھی بیٹے کی شادی کی مبار ک با د دی ۔نواز شریف کے بیٹوں سے بھی ملے انہیں بھی مبارکباد دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں