وزیراعظم سوئٹزر لینڈپہنچ گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے رجمان دفتر خارجہ کیمطابق وزیراعظم کی زیرِقیادت اعلیٰ سطحی وفد ڈاووس روانہ ہواجس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم حکومتی عہدیداران بھی شامل تھے۔وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے دوران عالمی رہنمائوں کے غیررسمی سیشن میں شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان، عالمی اداروں کے نمائندوں اور بین الاقوامی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ترجمان کیمطابق وزیراعظم شہباز شریف فورم میں علاقائی اور عالمی امن، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور عالمی برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں