المناک ٹریفک حادثہ،ٹیچر سمیت2افراد جاں بحق،بہن بھائی زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ لاہور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، سرکاری سکول ٹیچر سمیت 2 افراد جاں بحق، بہن بھائی شدید زخمی’ چنیوٹ لاہور روڈ موضع جھانب کے قریب مزدہ، موٹر سائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار سرکاری سکول ٹیچر محمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے دوران رکشہ ڈرائیور بھی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار سرکاری سکول ٹیچر کی شناخت 50 سالہ محمد علی جبکہ رکشہ ڈرائیور کی شناخت 47 سالہ گلزار کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں زخمی بہن بھائی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دونوں زخمی بہن بھائی حادثے میں جاں بحق ہونے والے محمد علی کے بیٹا اور بیٹی ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں