حافظ امجد دورہ برطانیہ،قطر ،سعودیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ، چیئرمین مجلس علما ومشائخ پاکستان ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن )علما ومشائخ ونگ پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد برطانیہ، قطر ،سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے اپنے دورہ برطانیہ، قطر ،سعودی عرب میں مختلف کانفرنسوں، علماء ومشائخ کنونشنز میں شریک ہوئے اور بھر پور خطاب کیااورمذہبی و سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں حکومت پاکستان کی معاشی اقتصادی ترقی پر روشنی ڈالی اور بیرون ملک اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئے گئے منفی پروپیگنڈا کو سختی سے رد کیا ۔ صاحبزادہ حافظ محمد امجد کے اس دورہ سے پاکستان کا بیرون ممالک میں امیج بہتر ہوا ، حافظ محمد امجد سے برطانیہ، قطر ،سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کیا گیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانے دئیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں