کابل دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی دھماکے میں7افراد ہلاک’20’20زخمی ہوئے تھے۔ریسٹورنٹ دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں میں ایک چینی نژاد مسلم شہری اور 6افغان شہری شامل ہیں، چینی مسلم شہری عبدالماجد چین کے علاقے سنکیانگ کا رہائشی تھا۔دھماکا چینی ریسٹورنٹ کے کچن کے نزدیک ہوا، ریسٹورنٹ چینی نژاد مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے۔واضح رہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 4خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں