بھارتی اداکارہ کی صحافی سے تلخ کلامی’ تبصروں پر طیش میں آ گئیں

حیدرآباد (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ اور پون کلیان کی سابقہ اہلیہ رینو دیسائی پریس کانفرنس پر آنے والے تبصروں پر طیش میں آگئیں۔44 سالہ رینو دیسائی نے حیدرآباد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مسئلے پر پریس کانفرنس میں جذباتی انداز میں گفتگو کی تھی۔انہوں نے اس موقع پر معاشرے کے دہرے معیار پر سوال اٹھایا تھا کہ لوگ آوارہ کتوں کے معاملے پر تو فوری ردعمل دیتے ہیں مگر مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں، سڑکوں کے عدم تحفظ، قتل اور ریپ جیسے سنگین مسائل پر خاموش رہتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران ایک شخص کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں