سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89ہزار 427کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88ہزار 621پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں