خطے کی بدلتی صورتحال،سیاسی وعسکری قیادت الرٹ

اسلام آباد (عظیم صدیقی) خطے اور عالمی سطح پر لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی صورتحال’ اماراتی صدر کا دورہ ہندوستان اور دفاعی MOU سائن کرنے پاک سعودیہ دفاعی معاہدے میں ترکیہ کی شمولیت اور پاک افغان کشیدہ صورتحال پر غور کیلئے اعلیٰ سویلین عسکری قیادت کا ”اکٹھ” اگلے چند دن میں متوقع ہے وزیراعظم کی جینوا سے واپسی پر یہ اجلاس ہو سکتا ہے۔ اس وقت متحدہ عرب امارات کے بھارت کے ساتھ بڑھتے تعلقات اور دفاع معاہدے کے پاکستان پر گہرے اور منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس وقت ایران پر کسی بھی وقت متوقع حملے کی صورت حال اور اثرات کا اگرچہ پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے لیکن ابھی باقاعدہ اعلیٰ عسکری سویلین قیادت کی مشاورت نہیں ہو گی۔ صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے اور اگلے تین چار روز میں بہت کچھ ہونے کی باتیں سنی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں