ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

دوحہ(سپورٹس نیوز) ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ کے ٹریپ ایونٹ میں پاکستانی شوٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی شوٹر کرنل فرخ ندیم نے انفرادی ٹریپ مقابلوں میں کوالیفائنگ رانڈ میں 125 میں سے 119 سکور کیے جبکہ فائنل میں30میں سے 27پوائنٹس حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں