فیصل رحمان کے نئے اسٹائل نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان کے نئے ہیئر اسٹائل نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصے سے لمبے بالوں کو الوداع کہنا چاہتا تھا لیکن بالوں کے زیادہ جھڑنے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے فیصلہ موخر کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ نئے ہیئر اسٹائل کے بعد مداحوں کی جانب سے ملنے والا مثبت ردعمل میرے اعتماد میں مزید اضافے کا باعث بنا ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھی اداکار کے نئے ہیئر اسٹائل پر تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔کئی مداحوں کے مطابق فیصل رحمان اپنے نئے انداز میں ایک بار پھر جوانی کے دور کی یاد دلا رہے ہیں جبکہ بعض نے انہیں ہالی ووڈ کے ہیرو سے تشبیہ دی۔مداحوں کا ماننا ہے کہ فیصل رحمان کی یہ تبدیلی ناصرف ان کے کیریئر میں تازگی لے کر آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں