شہریوں کو لوٹنے والی100 جعلی ویب سائٹس بلاک

لاہور (بیوروچیف) ٹریفک ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جعلی ویب سائٹس ای چالان کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیوں میں ملوث تھیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شہری کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں