عامر خان کا گوری سپراٹ کیساتھ ممبئی میں نئے گھر میں رہنے کا فیصلہ

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کرنے کے اپنے منصوبے کے بارے میں بتا دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق عامر خان گوری سپراٹ کے ہمراہ ممبئی میں ایک نئے گھر میں منتقل ہو رہے ہیں، یہ گھر شہر میں ان کی فیملی کی رہائش گاہ کے قریب ہی واقع ہے۔عامر خان نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ سب کچھ میری پروڈکشن میں بننے والی فلم ہیپی پٹیل کی ریلیز کے عین درمیان ہو رہا ہے، اس لیے مصروفیت کی وجہ سے صورتحال کافی غیر معمولی ہے۔بالی وڈ اداکار نے واضح کیا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں