نادرا کا شناختی کارڈ ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام

اسلام آباد (بیوروچیف) نادرا نے شناختی کارڈ ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی، شہری اب اپنے شناختی ڈیٹا کے استعمال پر خود نگرانی کر سکیں گے۔نادرا نے شناختی کارڈ ڈیٹا کے تحفظ کیلئے نئی ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے شہری خود جان سکیں گے کہ ان کا شناختی ڈیٹا کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال ہوا۔نادرا ایپ پر ڈیٹا ویری فکیشن کی مکمل تاریخ دستیاب ہو گی جس میں یہ بھی واضح ہو گا کہ کس ادارے نے، کب اور کس نوعیت کی تصدیق کی۔حکام کے مطابق اس اقدام سے شہریوں کے شناختی ڈیٹا کے غلط استعمال پر موثر چیک اینڈ بیلنس ممکن ہو گا کہ ڈیٹا لیک اور غیر قانونی تصدیق کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ایپ کے ذریعے پرائیویسی اور ڈیٹا سکیورٹی میں اضافہ جبکہ سائبر کرائم و جعلی تصدیقی کیسز کی حوصلہ شکنی کی جا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں