سابق بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین کی بزنس میں کامیابیاں

دبئی (شوبز نیوز)2000کی دہائی میں بالی ووڈ کی مقبول اور پہچانی جانے والی اداکارہ ریمی سین نے فلمی دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ہنگامہ، دھوم، گول مال، پھر ہیرا پھیری اور جونی غدار جیسی کامیاب فلموں میں اپنی دلکش موجودگی سے شہرت پانے والی ریمی سین اب اداکاری کے بجائے ایک بالکل مختلف شعبے میں قدم رکھ چکی ہیں۔حالیہ انٹرویو میں ریمی سین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دبئی میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بطور ایجنٹ کام شروع کردیا ہے اور یہ ان کی زندگی کا ایک نیا باب ہے۔ ریمی کے مطابق دبئی ایک نہایت خوش آمدید کہنے والا شہر ہے، جہاں آبادی کی بڑی تعداد غیر ملکیوں پر مشتمل ہے، اور یہی چیز اس شہر کو منفرد بناتی ہے۔ریمی سین کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہر طبقے اور ہر مذہب کے لوگوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ یہاں مساجد بھی ہیں اور مندر بھی، اور شہری نظام کا بنیادی مقصد لوگوں کی زندگی کو آسان، بہتر اور آرام دہ بنانا ہے۔ ان کے مطابق یہی سوچ دبئی کو دیگر شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔انہوں نے بھارت اور دبئی کے نظام میں فرق کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں حکومتی پالیسیاں اکثر اچانک بدل جاتی ہیں، جس سے کاروبار اور عام لوگوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ ان کے بقول بھارت میں ٹیکسز اور پیچیدگیاں بہت زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے کاروباری ماحول دوستانہ نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں